کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے علامات ظاہر ہونے کے بعد تین روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تو اُن کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔
طبیعت میں بہتری نہ ہونے پر مرتضیٰ وہاب نے اپنا دوسرا ٹیسٹ کروایا جس میں انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی۔
سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات و قانون نے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کرونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب بطور ترجمان متحرک کردار ادا کررہے تھے اور وہ یومیہ بنیادوں پر سندھ میں کرونا کے نئے کیسز کے اعداد وشمار جاری کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: رکن اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ، سرکاری اسپتال کی مثبت ، نجی اسپتال کی منفی رپورٹ
یہ بھی پڑھیں: ’سندھ حکومت جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے‘
ترجمان سندھ حکومت کی حیثیت سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور میڈیا نمائندگان کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔
چند روز قبل مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صوبے میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایپل کی تھی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔
Every day i see people using masks in every possible manner but not in the manner that they are supposed to use and wear masks. U have to cover your nose and ur mouth with the mask. PLEASE #COVID is not a JOKE pic.twitter.com/tChriDPzQp
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) June 18, 2020