پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

میر رضا کیس میں کچھ نہیں چھپایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی کہ کیس میں کچھ بھی چھپایا نہیں جائے گا اور تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ میر رضا کے انتقال کے بعد وہ خاموشی سے ان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی، جہاں اہل خانہ نے کیس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد میر رضا کیس میں نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور اب کیس کی تحقیقات نئی ٹیم کرے گی۔

میئر کراچی نے یقین دہانی کرائی کہ کیس میں کچھ بھی چھپایا نہیں جائے گا اور تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ سفاکانہ کام کیا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی بھی صورت میں ذمہ داروں کو قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

Mir Raza Ali case- Latest News and Updates

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں