میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں بچی سے گلی کی سڑکیں بنانے کا وعدہ کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک کا افتتاح کیا اس دوران عائشہ نامی بچی ان کے قریب آئی اور کہا کہ آپ نے پارک اچھا بنادیا ہے سڑکیں بھی بنائیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں آپ کے علاقے کی گلیاں بھی بنا دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عزیز آباد کا پلے گراؤنڈ مٹی سے بھرا ہوا تھا، لال قلعہ سمیت 5 پارکس کو پبلک کے لیے کھولا ہے، پارک میں پلے ایریا، گرین بیلٹ، بچوں کے کھیلنے کے لیے سہولتیں ہیں۔
یہ پڑھیں: گل پلازہ کی زمین کس کی ملکیت تھی کس نے بیچی؟ مرتضیٰ وہاب کا تہلکہ خیز انکشاف
میئر کراچی نے کہا کہ پارک میں نوجوانوں، بزرگوں کے لیے واکنگ ٹریک بھی ہے، پیپلزپارٹی نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا ہے، بچوں سے کہا ہم نے تو اپنا کام کردیا اب اس کی دیکھ بھال آپ نے کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں نے دیکھنا ہے پارک میں کسی قسم کی چوری نہ ہو، شہریوں سے درخواست کروں گا کے ایم سی کا ساتھ دیں، یہ سال کراچی کی ترقی کا سال ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


