بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1616 مریض صحتیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا کے 1616 مریض صحتیاب ہوگئے ،مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی بتائی گئیں ہدایات پرعمل کر کے کورونا سے نمٹا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا کے1616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،حکومت کی بتائی گئیں ہدایات پرعمل کرکےکوروناسے نمٹا جاسکتاہے، کورونا سے ریکوری کیلئے خود کو آئسولیٹ اوراچھی طرح آرام کریں۔

خیال رہے مجموعی طور پر سندھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور کورونا وائرس سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں اس مہلک وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں 15 واں ملک بن چکا ہے۔

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو ئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں