اتوار, ستمبر 1, 2024
اشتہار

مسقط: عمان مسجد پر حملہ کرنے والے 3 حملہ آور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمانی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عمان مسجد پر فائرنگ کرنے والے 3حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمانی پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں حملہ آور بھائی اور عمانی شہری تھے، تینوں حملہ آور سیکیورٹی حکام کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ تینوں حملہ آور گمراہ کن نظریات سے متاثر تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے عمان میں مسجد امام علی پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی، افسوسناک واقعے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد پاکستانی زخمی ہوئے تھے، جب کہ 3 حملہ آور وں کو بھی مار دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد میں 4 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک مقامی شخص شامل تھے، جب کہ زخمی پاکستانی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اپنے شہریوں کی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عُمانی حکام کو اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ عُمان میں 4 لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں