پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معروف حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر پر امن طور پر جاری ہے لیکن کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں تیئس فروری انیس سو نوے کو مقبوضہ وادی کے علاقے کنان پورہ میں بھارتی فوج کی جانب کشمیری خواتین کی اجتماعی آبروریزی کے سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اکیس فروری کشمیری خواتین کے لئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے خواتین کی اجتماعی آبروریزی میں ملوث کسی بھارتی فوجی کو تاحال سزا نہیں دی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے اب بھی چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔


مزید پڑھیں : کشمیری پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھتے ہیں، مشعال ملک


مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پائیدار عالمی امن کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی سے متعلق انکے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سمیت تمام سیاستدان انکے لئے قابل احترام ہیں تاہم کشمیری کشمیر کمیٹی سمیت ہر قومی و بین الاقوامی فورم میں واضح نمائندگی چاہتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں