بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پانچ فروری : شہداء کواجتماعی طورپرخراج عقیدت پیش کیا جائے، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں تحریک کشمیر کیلئے شعور بڑھانے کی ضرورت ہے، 5فروری کو باہر نکل کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہتی کشمیری قوم متحد ہوکر قابض بھارتی فوج کا دلیری سے سامنا کر رہی ہے، نوجوانوں میں تحریک کشمیر کیلئے شعور بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ 5فروری کو باہر نکل کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا، پاکستانی نوجوانوں کا فرض ہے وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔


مزید پڑھیں : بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، مشال ملک


یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے، کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں