پشاور : کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی عوام نے پہلے بھی کشمیر کو آزاد کرایا تھا اب بھی ہمارا ساتھ دینے کیلئے پاکستان کشمیر موومنٹ کا حصہ بنیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عورتوں اور بچوں کا پیغام لے کر آئی ہوں کہ بھارتی درندگی سے بچانے میں بھارت کیخلاف ساتھ دیں۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو پاکستان سے اتنی محبت ہے کہ پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کی خوشی منانے پر کشمیریوں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے، کے پی کے کی بہادری اور شہادتوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں : پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک
یاد رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد مودی کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا، ملک کشمیری رہنماؤں کی رہائی کیلئے پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی کشمیری عوام کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں۔