The news is by your side.

Advertisement

بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، مشال ملک

اسلام آباد : حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

بھارت کے یوم جہموریہ کو کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا گیا، حریت رہنما مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سوال کرتی ہوں کہ کشمیریوں کو کب ان کا حق ملے گا، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، میں فروری کے ماہ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے حق میں تحریک کا آغاز کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے
کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔


مزید پڑھیں : کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، مشعال ملک


یاد رہے کہ چند روز قبل حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری جب سڑکوں پر نکلے تو یہاں بھی عوام سڑکوں پر ہوں گے،نیلسن منڈیلا،یاسر عرفات جیسے لیڈرز نے ایسی مہمات سے آزادی حاصل کی۔

مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہرکو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، پاکستان میں انڈین فلمیں دکھانے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے، عالمی دنیا بھارتی مظالم روکے، کشمیریوں کے خون پر بھارتی ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں