تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حکومت پر تنقید، (ن) لیگ قیادت مشاہد حسین سید پر سخت برہم

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پارٹی سینیٹر مشاہد حسین سید پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔

ذرائع (ن) لیگ نے بتایا کہ مشاہد حسین سید کی پارٹی اور اتحادی حکومت پر تنقید ناقابل قبول ہے، وہ انتخابات سے پہلے نئی جماعت تلاش کر رہے ہیں، ان پر پہلے بھی سینیٹ کی ٹکٹ پر پارٹی میں تنقید ہوئی تھی۔

مشاہد حسین سید نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لولی لنگڑی حکومت کو روز گالیاں اور جوتے پڑ رہے ہیں لہٰذا بہتر ہے نئے الیکشن کا اعلان کریں ورنہ یہ نہ ہو کہ کوئی جنرل آئندہ خان آ جائے اور سب بیٹھ کر روئیں۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے پر اختلاف تھا تاہم وہ جماعت حصہ ہیں اور رہیں گے۔

ذرائع بتایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی آج بھی حکومتی اجلاسوں میں شریک تھے، کارکن مریم نواز کو نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ وزن دیتے ہیں، ملک بھر سے کارکنوں کی خواہش ہے کہ مریم نواز ان کے اضلاع میں جائیں۔

Comments

- Advertisement -