اسلام آباد : نون لیگ کے مرکزی رہنما سینٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا پھر بھی اس پرعملدرآمد کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا بل تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے منظور ہوا ہے، اس فیصلے کی رو سے نوازشریف پر کسی سیاسی جماعت کارکن بننے پر پابندی نہیں، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا پھر بھی اس پرعملدرآمد کیا ہے۔
مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ میرے قریب کوئی بھی شخص آرٹیکل62،63پر پورانہیں اترتا، خاص طور پر عمران خان تو62،63پربالکل بھی پورا نہیں اترتے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سال 2018میں پورے ملک سے ن لیگ کامیابی حاصل کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتیں غلط ثابت ہوئیں کہ نواز شریف لندن سے کام کرینگے۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، مشاہد اللہ خان
مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب سے مقبول لیڈر ہیں،ان سے ناانصافی ہوئی ،وطن کیلیے وہ اپنا کردار اداکریں گے، ان پرجھوٹے مقدمات مشرف دورمیں بھی چل چکے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔