The news is by your side.

عائشہ گلالئی کو اپنے قد سے بڑی بات نہیں کرنی چاہیے: سینیٹر مشاہد اللہ خان

لاہور: ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو اپنے قد سے بڑی بات نہیں کرنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس ٹکٹ کے لیے قد آور لوگوں کی لائن لگی ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے ن لیگ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نےفوج پر تنقید کی شرط پرانھیں‌ اور ان کے والد کو سینیٹ کے ٹکٹ کی پیش کش کی تھی اورکہا تھا کہ فوج پرسازش کاالزام لگائیں.

سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ گلالئی نے جو بیانیہ دیا، وہ شکست کھا چکا ہے۔ پہلے سیاست میں مقام حاصل کریں پھر ٹکٹ کی آفر کی بات کریں۔ انھوں نے خاتون رکن اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ شہرت صرف پی ٹی آئی چیئرمین کے میسجز کا معاملہ ہے۔اس معاملے پر ہماری ہمدردیاں آج بھی عائشہ گلا لئی کے ساتھ ہیں، البتہ ان کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں.

عائشہ گلالئی نے یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف عوام کوفوج کے خلاف اکسارہےہیں، زرداری صاحب بہتر ہیں، فوج کے خلاف نہیں جارہے ہیں.

نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو اپنے قد سے بڑی بات نہیں کرنی چاہیے، پارٹی کے پاس ٹکٹ کے لیے قد آورلوگوں کی لائن لگی ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں