بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

مشاہداللہ کا بیان غیرذمہ درانہ اور من گھڑت ہے، پرویزرشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید نے مشاہد اللہ کے بیان کو من گھڑت قرار دیدیا، انکا کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں فوج سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ۔

وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویونےسیاسی ایوانوں میں مزید ہلچل مچادی، اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیراطلاعات پرویز رشید اپنے ہی ساتھی وزیر پر برس پڑے اور مشاہد اللہ خان کے بیان کو من گھڑت قرار دے دیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ مشاہد اللہ نے جو انٹرویو دیا اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ،کیونکہ نہ کوئی ٹیپ سنی گئی اور نہ ہی سنائی گئی، انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں فوج سے کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں۔

  پرویزرشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مشاہد اللہ خان سے وضاحت طلب کرلی ہے اور اصل حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں