The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پاکستان کو بھارت کے آگے گروی نہ رکھ دے، پرویز مشرف

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کرپشن میں ملوث لوگ پاکستان کوتباہ کر رہے ہیں، ایسا نہ ہومسلم لیگ (ن) پاکستان کو بھارت کے آگے گروی رکھ دے.

پرویز مشرف کراچی میں اپنی جماعت کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر الزامات لگانے والے دنیا کے کرپٹ ترین لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو برباد کردیا ہے.

سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا کہ جو لوگ فوج کے خلاف بول رہے ہیں میں ان کی مذمت کرتا ہوں، ہم فوج کے ساتھ ہیں اور اس لئے فوج کی حمایت میں آج عظیم الشان ریلی نکالی ہے.

انہوں نے کہا کہ لوگ دیگرجماعتیں چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شامل ہو رہے ہیں اور ہم جلد کراچی کے ضلع وسطی میں بڑا جلسہ کریں گے اورہم کراچی میں ماضی کے برعکس لسانیت کو نہیں بلکہ پاکستانیت کو فروغ دیں گے.

پرویز مشرف نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہم سب ایک پاکستانی قوم ہیں جس کے لیے ہمیں ہر قسم کی لسانیت اور صوبائیت کا خاتمہ کر کے ایک پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہوگا.

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) کےسربراہ پیرپگارا اور میرا خاص تعلق ہے اور ہم دونوں آپس میں اتھاد کر کے سندھ میں پیپلز پارٹی کو چیلینج کرسکتے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں