ٹرمپ کے آتے ہی پرویز مشرف متحرک ہوگئے، سراج الحق ARY
The news is by your side.

Advertisement

ٹرمپ کے آتے ہی پرویز مشرف متحرک ہوگئے، سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے پرویز مشرف ایک بار پھر متحرک ہوگئے اور وہ لوگوں کو دبئی طلب کر کے ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستانی اداروں اور ایجنسیوں کو خالہ جی کا گھر سمجھا ہوا ہے اور وہ ان کے احکامات ماننے سے صاف انکار کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا کام مسلمانوں کو مغرب کا دشمن قرار دیا اور حیران کن بات یہ ہے کہ نئے امریکی صدر کے آتے ہی پرویز مشرف ایک بات پھر متحرک ہوگئے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف لوگوں کو دبئی بلا کر ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کررہے ہیں اور ایک نیا اتحاد بنا کر پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران توہین رسالت کے قانون کی ترمیم کا خیال دل سے نکال دیں کیونکہ پاکستان اسلامی ریاست ہے اور یہاں اسلامی نظام نافذ ہونے تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں