تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پرویز مشرف کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ

کراچی: سابق صدرپرویزمشرف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا. سیکیورٹی کے لیے حکومت کو درخواست دے دی.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان لوٹ کر عدالتوں‌ میں‌ اپنے کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں. انھوں‌ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے.

وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو 13 مارچ کو بہ ذریعہ کوریئر پرویز مشرف کی درخواست موصول ہوئی تھی. ذرایع کے مطابق پرویزمشرف کی درخواست سے متعلق وزارت داخلہ کے اعلیٰ‌ حکام کی مشاورت جاری ہے.

پرویز مشرف کے وکیل کے مطابق ان کی جانب سے سیکیورٹی کے لئے درخواست متعلقہ وزارتوں کو بھجوا دی گئی ہے. پرویز مشرف پاکستان آکرعدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں. انھیں وطن واپسی پرسیکیورٹی کے شدید خدشات ہیں.

دوسری جانب سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا تحریری حکم جاری کر دیا. خصوصی عدالت نے وفاق کو پرویزمشرف کی جائیداد کی ضبطی، شناختی کارڈ، پاسپورٹ معطل کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے.


ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، پرویز مشرف


خصوصی عدالت نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت مشرف کی دبئی سے واپسی کےاقدامات کرے. ساتھ وکیل پرویز مشرف کو 7 روز میں مشرف کی سیکیورٹی کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی. ساتھ حکومت کو مشرف کی طرف سے درخواست نہ ملنے پر کارروائی کی ہدایت کی تھی.

اس موقع پرویز مشرف کے وکیل نے کہا ہے کہ مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست بھجوادی ہے. وہ کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بعد ازاں ذرایع نے تصدیق کی کہ سابق صدر کی سیکیورٹی کے لیے ارسال کردہ درخواست وفاق کو مل گئی ہے، وہ واپس آکر عدالتوں‌ میں‌ اپنے کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔


نواز شریف کی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -