پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری کو اے پی ایم ایل سے نکال دیا -
The news is by your side.

Advertisement

پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری کو اے پی ایم ایل سے نکال دیا

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویزمشرف نے پارٹی کے مرکزی چیف کوآرڈینیٹراحمد رضا قصوری کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق احمد رضا قصوری پرپارٹی آئین کی خلاف ورزی اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

، اے پی ایم ایل کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق کے مطابق پارٹی سربراہ پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ احمد رضا قصوری نے اپنے آپ کو پارٹی کا نائب صدر بھی ظاہر کیا اور پارٹی کے نام پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

دوسری جانب احمد رضا قصوری کاکہنا ہے کہ وہ اب بھی اے پی ایم ایل کا حصہ ہیں اورانہیں پارٹی سے کوئی بھی نکال نہیں سکتا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں