The news is by your side.

Advertisement

سابق صدرپرویزمشرف کراچی سےدبئی پہنچ گئے

کراچی: سابق صدر پرویزمشرف کراچی سے غیرملکی ائیرلائن سے دبئی پہنچے، ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں گھرپہنچایا گیا، سیکیورٹی کے پیشِ نظرپرویزمشرف کارکنان سے ملے بغیرہی گھرروانہ ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابقسابق صدر پرویز مشرف خلیجی ائیرلائن کی پروازای کے چھ سوگیارہ سے دبئی پہنچے توآل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے لیے اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کرنے کے لئے پہلے سے ہی دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرموجود تھے۔

تاہم سیکیورٹی کے پیش نظرسابق صدرپرویزمشرف کارکنان سے ملے بغیر سخت سیکیورٹی حصارمیں اپنی رہائش گاہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی روانگی سے قبل کراچی میں ان کی رہائش گاہ اور ائیرپورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے، سابق صدرکو بم پروف گاڑی میں پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری کے حصارمیں ائیرپورٹ پہنچایا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں