مشرف پاکستان واپس نہیں‌ آئیں گے، منظور وسان Musharraf Will not
The news is by your side.

Advertisement

مشرف پاکستان واپس نہیں‌ آئیں گے، منظور وسان

کراچی: سندھ کے  وزیرصنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ پاناما کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف آیا تو بہت سے لیگی رہنماء دوسری پارٹیوں میں شامل ہوجائیں گے، مشرف کی خواہش ہے کہ کپتان کے ساتھ مل کر تھرڈ فورس بنائیں مگر وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے، ایم کیو ایم پاکستان مشرف کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حصے لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ اور ن لیگ کا مستقبل ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اگر عدالت سے شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آیا تو بہت سارے لیگی رہنماء دوسری پارٹیوں میں شامل ہوجائیں گے۔

پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو طلب کر لیا

صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہا کہ مشرف کی خواہش کے کہ کپتان کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے نئی سیاسی جماعت تھرڈ فورس کے طور پر بنائی جائے مگر ایسا ممکن نہیں کیونکہ آئندہ حکومت کوئی ایک جماعت نہیں بنائے گی بلکہ سب ساتھ ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل ختم ہوچکی ہے آئندہ اُن کا کوئی مستقبل نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں