The news is by your side.

Advertisement

مشرف فیصلے سے اداروں میں تصادم نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے سے اداروں میں تصادم نہیں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف اور حکومت کے پاس اپیل کاراستہ موجود ہے، فیصلہ آگیا ہے اپیل کا فورم موجود ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فیصلے سے اداروں میں تصادم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف فیصلے سے متعلق بات کی ہے، معاملےکےحل کیلئےعدالتی فورم اور قانون موجود ہے، پیرا نمبر66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے اس پیرا میں جج کی رائے ہے جو آپریشنل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے میں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کنفیوز نظر آتی ہے، پرویز مشرف اور حکومت کے پاس اپیل کاراستہ موجود ہے جسے اختیار کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے سے متعلق تفصیلی فیصلے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عوام افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم ملک میں انتشار نہیں پھیلنےدیں گے، ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سے ادارے مضبوط ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں