بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی بن گئے۔
بنگلا دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے یہ اعزاز میرپور ڈھاکا میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیخلاف حالیہ فتوحات سے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔
پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی اور گزشتہ روز سری لنکا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں ہرا کر قومی ٹیم نے آئی لینڈر سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے۔ سری لنکا پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری بتادی
اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ ماری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


