کولمبو: مشفیق الرحیم ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشفق الرحیم نے 5000 ٹیسٹ رنز بنانے کی دوڑ میں تمیم اقبال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر نے یہ سنگ میل کیریئر کی ایک سو اننچاس ویں اننگز میں عبور کیا، ساتھی کھلاڑیوں نےمشفیق کی کامیابی کا جشن کیک کاٹ کر منایا۔
https://twitter.com/ICC/status/1527118131210117121?s=20&t=klNWRQQZo1TiKxHj96pQ0g
دو ہزار پانچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے مشفیق الرحیم اپنا 81 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وہ اپنے ملک میں سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے ایک لوئر مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا ، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز بنانے کے لیے 20 ٹیسٹ کھیلے تاہم انہیں 2011 میں کپتان بنایا گیا تھا۔
The dressing room celebrates Mushfiqur Rahim’s feat of becoming the first Bangladeshi batsman to reach 5000 Test runs.#BCB #Cricket pic.twitter.com/3KQTtbkCZG
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) May 18, 2022
مشفیق الرحیم نے بطور وکٹ کیپر بلے باز 3515 رنز بنائے لیکن اب عام طور پر لٹن داس وکٹ کیپنگ کرتے ہیں، انہوں نے ون ڈے میں 6697 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1495 رنز بھی بنائے ہیں۔