تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نے اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی: سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار بلے بازی کا صلہ مل گیا، بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے حق دار بن گئے۔

مشفق الرحیم نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلے تھے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے نمائندے وی وی ایس لکشمن نے مشفق الرحیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر میں پندرہ سال بعد بھی رنز بنانے کی بھوک برقرار ہے،انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دوسرے میچ میں 125 رنز بنائے اور ٹیم کو 2.0 کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بلے باز کا اعزاز رکھتے ہیں، اس سے قبل تمیم اقبال اور شکیب الحسن بھی چھ ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔

دوسری جانب کیتھرین بریس اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر ہیں جنہوں نے مرد اور خواتین آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ بنائی، کیتھرین نے آئرلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جس میں انہوں نے 96 رنز بنائے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں اور آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ سال دوہزار اکیس کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کرائے تھے، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل تھا، پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس پر تفویض کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -