پیر, جون 15, 2026
اشتہار

مشتاق احمد خان تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمدخان باضابطہ طور پر تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے جب کہ ان کی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ بھی اپوزیشن اتحاد ‘تحریک تحفظ آئین’ کا حصہ بن گئی۔

سربراہ اتحاد محمود خان اچکزئی نے مشتاق احمد خان نے شمولیت کا خیر مقدم کیا کیا ہے۔ ملاقات میں علامہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن رضا بھی شریک ہوئے۔

’مشتاق احمد خان جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے‘

ملک کی سیاسی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی مشاورت اور آئین کی بالادستی پر اتفاق کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پارلیمنٹ کی خودمختاری کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ عوامی مینڈیٹ کے احترام اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہدجاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا!

رہنماؤں نے تمام آئین پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اعادہ  بھی کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں