The news is by your side.

Advertisement

’یہ ملک شاد بھی رہے گا اور آباد بھی رہے گا‘

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کوچ اور لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب یہ ملک اللہ نے بنایا ہے تو وہ شاد بھی رہے گا اور آباد بھی رہے گا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کل ایک سیاست دان کا بیان سنا جو انہیں نہیں کرنی چاہیے تھی اس سے یقین کی کمی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سانسیں اللہ کے اختیار میں ہیں کسی کے اختیار میں نہیں ہیں، تمام پاکستانیوں کو پیغام ہے کہ حق کی بات سنیں، حق کی بات کریں اور اسی پر عمل کریں۔

اس سے قبل سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹر ہیں، وہ اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی نمائندگی کررہے ہیں اس کے لیے لڑںے، جیتنے اور قیادت کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لیے نہیں لڑر ہے بلکہ یہ ان کی تقدیر ہے، کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں