ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

مشتاق احمد یوسفی کو95 ویں سالگرہ مبارک

اشتہار

حیرت انگیز

عہد حاضر میں اردو ادب کے سب سے بڑے مزاح نگار جناب مشتاق احمد یوسفی آج پچانوے ویں سال گرہ منارہے ہیں، حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے ادبی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1921ء کو ٹونک (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم اے کیا اور پھر بنکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔ وہ کئی بنکوں کے سربراہ رہے اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

مشتاق احمد یوسفی کا شمار اردو کے صف اوّل کے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔ ظہیر فتح پوری نے ان کی تحریروں کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اردو مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔

جناب مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات سے سرفراز کیا جاچکا ہے جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان نے انھیں پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈعطا کیا ہے۔ جناب مشتاق احمد یوسفی کراچی میں مقیم ہیں۔

مشتاق احمد یوسفی کی فیس بک وال سے منتخب کردہ کچھ دلچسپ اقتباسات آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نظر

1 2 4 5 22

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں