پاکستان کے سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کی تجاویز کو تسلیم کیا اور یاد رکھا۔
31 سالہ نوجوان نے بھارتی لیگ شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نئے یکارڈز بنا ڈالے۔ انہوں نے آٹھ اننگز میں تین سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 499 رنز بنائے ہیں۔
بٹلر نے انکشاف کیا کہ مشتاق احمد نے ان کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے میں ان کی مدد کی اور انہیں اس پر قابو پانے کا مشورہ دیا۔
بٹلر نے دعویٰ کیا کہ مشتاق احمد نے ہمیشہ مجھے کہا کہ پہلے آف سائیڈ پر کھیلیں اور پھر ٹانگ نکال کر لیگ اسٹیپ پر کھیلا جائے اگر صرف مسلسل لیگ سائیڈ پر ہی کھیلا جائے تو آپ کبھی بھی آف سائیڈ پر گیند کو ٹھیک سے ہٹ نہیں کر سکتے۔
مشتاق نے 2008 سے 2014 تک انگلینڈ ٹیم میں اسپن باؤلنگ کوچ اور پیٹر مورز کے معاون کے طور پر کام کیا۔
مشتاق نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے انگلینڈ کے ساتھ چھ سال تک کام کیا اور سب کو ہمارے کیے گئے تکنیکی کام یاد ہیں جب آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور وہ اسے یاد کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، میں نے بٹلر سے بات کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔