میوزک چارٹس پر جینیٹ جیکسن کی نئی البم سرِفہرست -
The news is by your side.

Advertisement

میوزک چارٹس پر جینیٹ جیکسن کی نئی البم سرِفہرست

نیویارک : امریکی پاپ گلوکارہ جنیٹ جیکسن کی نئی میوزک البم ‘ان بریک ایبل’ بل بورڈ میوزک چارٹس پر ٹاپ ون پوزیشن پر آگئی.

پاپ گلوکارہ جنیٹ جیکسن کی نئی البم ‘ان بریک ایبل’ نے شائقین میوزک کے دل موہ لیے، ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی البم کی ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

جنیٹ جیکسن کے البم کی ریکارڈ مقبولیت نے انہیں امریکی بل بورڈ میوزک چارٹس پر سرفہرست کردیا ہے۔

گزشتہ چار دہائیوں میں جنیٹ جیکسن کی سابقہ میوزک البمز بھی بل بورڈ میوزک چارٹس کی ٹاپ ون پوزیشن پر براجمان رہ چکیں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں