کیلیفورنیا: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے صارفین کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ ہم جلد ہی ٹوئٹر یہ پہچاننے کے قابل ہوجائیں گے کہ کون سے اکاؤنٹ حقیقت میں ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک اپنے فیصلوں کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ٹوئٹر خریدنے کے فوری بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 8 ڈالر میں اکاؤنٹ کی تصدیق کرواکے بلو ٹک حاصل کیا جاسکتا ہے۔
Rolling out soon, Twitter will enable organizations to identify which other Twitter accounts are actually associated with them
— Elon Musk (@elonmusk) November 13, 2022
اس اعلان کے بعد ٹوئٹر پر بلو ٹک والے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہوا کہ کئی بڑے برانڈز کے بھی جعلی اکاؤنٹس سامنے آگئے اور یہ معاملہ تنقید کی زد میں آیا جس پر ٹوئٹر انتظامیہ کو یہ اقدام روکنا پڑا۔
دو روز قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر اسٹاف سے اپنی پہلی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے 12 گھنٹے کی شفٹ کرنے اور سہولیات محدود کرنے کے متعلق متعدد انتباہ جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر فرضی اکاؤنٹس بنانے والے ہوشیار، ایلون مسک کا نیا فیصلہ
ایلون مسک کا اس ای میل میں کہنا تھا کہ تمام ملازمین کو ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹوں کے لیے آفس میں ہونا لازمی ہوگا، سوائے ان لوگوں کے جو آفس آنے کے قابل نہ ہوں۔
واضح رہے کہ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کو خریدا تھا، ٹوئٹر خریدنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اب چڑیا آزاد ہوگئی۔
اس دوران انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال سمیت کئی عہدیداروں کو نوکری سے برخاست کردیا تھا، مسک کے اس فیصلے پر کڑی تنقید بھی کی گئی تھی۔