دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں لوگوں ایک لاکھ سال سے رہائش پذیر ہیں اور آج بھی وہ کرہ ارض کے اہم ملکوں مین شمار ہوتا ہے۔
یوں تو برصغیر میں موجود ممالک قدیم ترین تہذیبوں کے حامل ہیں اور یہاں کی تاریخ بھی تقریباً 10,000 سال پرانی ہے، تاہم ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق دنیا کے قدیم ترین ملک ایشیا میں واقع ہے اور یہاں تقریباً ایک لاکھ سال سے لوگ رہائش پذیر ہیں۔
یہ اعزاز ایک مسلم ملک کو حاصل ہوا ہے جس کا نام ایران ہے اور قدیم فارس سے آج کے دور تک یہاں آباد ہونے والے انسان ایک اندازے کے مطابق 100,000 سال سے زیادہ عرصے سے یہاں رہتے چلے آئے ہیں۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو سروے دنیا بھر میں آبادی کے موجودہ رجحانات کا اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ تاریخی آبادی کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتا ہے۔
فارس یا جدید دور کا ایران، دنیا کا قدیم ترین ملک گردانا گیا ہے، جہاں انسانی آبادی 100,000 سال سے زیادہ عرصے سے کسی نہ کسی صورت میں رہائش پذیر ہے۔
عالمی آبادی کے جائزے کی فہرست کے مطابق ایران کی قدیم تاریخ Elamite Empire سے جڑی ہوئی ہے، یہ ایک قدیم تہذیب ہے جو کانسی کے درمیانی دور میں ابھری تھی۔
ایلامائٹ ایمپائر کی تاریخ 3200 سے 539 قبل مسیح پرانی ہے، اسے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس کا مرکز جدید ایران کے انتہائی مغرب اور جنوب مغرب میں ہے،
یہ موجودہ خوزستان اور صوبہ الیام کے نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ جدید دور کے جنوبی عراق کے ایک چھوٹے سے حصے تک پھیلا ہوا ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو لسٹ میں بھارت کو دنیا کا دوسرا قدیم ترین ملک قرار دیا گیا ہے، جس کا وجود 2000 قبل مسیح تک کا ہے جبکہ چین دنیا کا تیسرا قدیم ترین ملک ہے جس کی تاریخ تقریباً اتنی ہی قدیم ہے جتنی بھارت کی بتائی گئی ہے۔
قدیم ایرانی تہذیب کے مرکز بخارا کا طرزِ تعمیر اور جیومیٹری پیٹرن


