تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مسلم بچوں کے لیے موبائل ایپ متعارف

اسمارٹ فون پر کارٹون یا دیگر چیزیں دیکھنے والے بچوں کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی جو بالکل فری ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

موبائل ایپلیکشن بنانے کا خیال چار مسلمان سافٹ ویئر انجینئرز کو آیا جنہوں نے رات دن محنت کر کے ایسی ایپلیکشن تیار کی جسے نہ صرف بچے بلکہ نوجوان اور بزرگ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ایپ کو بچوں کا دوست قرار دیا گیا جبکہ اس کا نام ’مائی علم‘ ہے جو گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کی جاسکتی ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ایپ میں اسلامی تاریخ اور مسلمان ہیروز کے بارے میں معلومات موجود ہے، جبکہ بچوں کے لیے کارٹون بھی ہیں جو اسلامی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایپ میں کارٹونز کریکٹر کے ساتھ دیگر معلوماتی سیریز بھی شامل ہیں جبکہ بچوں کی رہنمائی کے لیے شرعی تعلیمات بھی موجود ہیں جو بچوں کی پرورش کے حوالے سے مددگار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپ میں کسی بھی قسم کی موسیقی یا گانا موجود نہیں اور نہ ہی کوئی اشتہار آتا ہے۔

ایپ کے بانی کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے حوالے سے بہت فکر مند تھے اور سوچتے تھے کہ اپنے بچوں کو موبائل پر ایسی معلومات فراہم کریں جس کے ذریعے وہ اسلامی تعلیمات حاصل کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -