تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

بھارت میں جے شری رام نہ کہنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد

نئی دہلی : بھارت میں جے شری رام نہ کہنے پر مسلم شناخت ظاہر کرنے پر ایک اور نوجوان انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح بیان کی کہ متاثرہ نوجوان عامر خان اپنے پڑوسی گاؤں ناگلہ کھیما میں کپڑے فروخت کرنے گیا تھا جہاں حملہ آور باپ بیٹا نے نوجوان سے نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔

حملہ آور باپ بیٹا نے مسلم شناخت ظاہر ہونے پر نوجوان کو لاٹھیوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

متاثرہ نوجوان عامر نے واقعے کی رپورٹ دوا گنج پولیس اسٹیشن میں درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ مذہبی منافرت کا نہیں بلکہ کپڑے کی قیمت پر تنازعے کا ہے، جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تصادم ہوا تاہم متاثرہ نوجوان عامر خان نے پولیس کے بیان کی تردید کرتے ہوئے مسلمان ہونے پر تشدد کا بنانے پر زور دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -