تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہرۂ آفاق کتاب “حیاتُ الحیوان” کے مصنّف علّامہ کمال الدّین دمیری کا تذکرہ

علّامہ کمال الدّین دمیری کی شہرۂ آفاق تصنیف “حیاتُ الحیوان” علمی و تحقیقی کتابوں میں آج بھی سرِفہرست ہے۔ علم و فضل میں‌ ممتاز اس محقّق کو دنیا ماہرِ حیوانات کی حیثیت سے جانتی ہے۔

دمیری کی کنیت “ابوالبقا” ہے، جو مصر کے علاقے دمیرہ میں‌ 1349ء میں پیدا ہوئے تھے۔ مؤرخین اور محققین نے علاّمہ کے حالاتِ زندگی پر جو معلومات اکٹھی کیں، ان کے مطابق علّامہ نے قاہرہ میں‌ تعلیم مکمل کی اور جامعہ ازہر میں درس و تدریس سے منسلک ہوگئے۔

مشہور ہے کہ وہ اپنے وقت کے ایک پرہیز گار اور عالم فاضل تھے۔ انھیں‌ کسبِ علم و شوقِ تحقیق نے وہ مقام و مرتبہ عطا کیا کہ صدیاں گزر جانے کے باوجود ان کا نام نہایت عزّت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی کا کچھ عرصہ مکّہ میں بھی گزرا اور وہاں‌ بھی وہ درس و تدریس میں مصروف رہے۔

عّلامہ دمیری نے تحصیلِ علم کے لیے اپنے وقت کے باکمال اور نام وَر اساتذہ سے استفادہ کیا۔ وہ ایک قابل اور ذہین طالبِ علم تھے جس نے غور و فکر اور مشاہدے کی پختہ عادت کے سبب ایک زبردست تصنیف یادگار چھوڑی جو جانوروں کے خصائل اور خصوصیات ہی کا احاطہ نہیں کرتی بلکہ ان کے چیدہ چیدہ طبی فوائد سے بھی اس میں بحث کی گئی ہے۔ یہ کتاب علّامہ کی تحقیق و ریاضت بہترین نمونہ ہے۔ حیاتُ الحیوان ایک مفصّل اور جامع کتاب ہے جس میں 1069 جانوروں کے بارے میں علّامہ دمیری نے علمی و تحقیقی مباحث چھیڑے ہیں۔

اس جیّد عالم اور اپنے وقت کے عظیم محقق کی تاریخِ وفات 27 اکتوبر 1405ء ہے۔ قاہرہ میں انتقال کرنے والے علّامہ دمیری کو مقبرہ الصوفیہ سعید السعد میں سپردِ‌ خاک کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -