تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکہ: مسلمان طالبہ پر تین افراد کا حملہ، حجاب اتارنے کی کوشش

نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں مقیم مسلمان طالبہ پر تین افراد نے حملہ کردیا اور حجاب اتارنے کی کوشش کی۔

امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں بالخصوص حجاب پہننے والی خواتین اورلڑکیوں پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ نیویارک کے علاقت مین ہٹن کے سب وے میں پیش آیا، جہاں ایک مسلم طالبہ یاسمین سوید پر زیر زمین ٹرین میں سفر کے دوران شراب کے نشے میں دھت تین سفید فام امریکیوں نے حملہ کیا اور اسے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کا حجاب اتارنے کی کوشش کی۔

way1

یاسمین سوید کا کہنا تھا کہ میں نے انھیں بات کرتے ہوئے سنا لیکن ہیڈ فون کے باعث واقعی میں سن سکی اور جب وہ قریب آئے تو میں نے واضح طور پر انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہوئے سنا۔


مزید پڑھیں : امریکہ میں مسلم خواتین پرتشدد،حجاب اتارنے کی کوشش


مسلم باروچ کالج کی طالبہ کا کہنا تھا کہ اس دوران مین ہٹن سے گزرتی ہوئی ٹرین میں موجود کوئی شخص اس کی مدد کو نہیں آیا جبکہ اس دوران تینوں ملزمان ڈونلڈٹرمپ کے حق اوراسلام مخالف نعرے لگارہے تھے۔

وہ بار بار کہہ رہے تھے ، تمہارا یہاں سے تعلق نہیں، اس ملک سے باہر نکل جاؤ، اپنے ملک واپس جاؤـ


مزید پڑھیں : ‘اسکارف سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں


یاسمین سوید نے بتایا اس نے خوفزدہ ہوکرایک ہاتھ سرپر رکھ لیا تاکہ حملہ آور ان کا اسکارف نہ کھینچ لیں اور ٹرین کی بوگی میں دوسری جگہ جاکر جان بچائی۔

دوسری جانب نیویارک پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے

Comments

- Advertisement -