تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مسلمان عورتیں گلاب بانٹنے لگیں

لندن: غیر مسلموں کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کے لیے برطانیہ میں مسلم خواتین گلاب بانٹنے نکل پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے پُر امن ترین مذہب اسلام سے خوف زدہ انگلش معاشرے کو یہ بتانے کے لیے کہ اسلام ایک پُر امن مذہب ہے، مسلم عورتیں گلاب بانٹنے لگیں۔

دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کا جواب دینے کے لیے لندن میں مسلم کمیونٹی نے منفرد راستہ اختیار کیا، اسلاموفوبیا کا جواب دینے کے لیے ٹریفلگر اسکوائر پر برطانوی مسلمانوں نے ’روز فار پیس‘ مہم کے تحت لوگوں میں گلاب تقسیم کیے ۔

لندن میں مقیم مسلمانوں نے لوگوں کو اسلام سے متعلق آگہی بھی فراہم کی، عوام نے مسلمانوں کے اس اقدام کو سراہا اور نفرتیں ختم کرنے کے لیے اسے بڑی کوشش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

خیال رہے کہ اسلام دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے، لندن دنیا کے بڑے اور متنوع ثقافتوں والے شہروں میں سے ایک ہے تاہم اس کے باوجود کبھی کبھی یہاں مسلمان ایسا محسوس کرتے ہیں کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

مغربی میڈیا مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ایک عرصے سے منفی پروپگینڈا کرتا آ رہا ہے، نائن الیون کے بعد اینٹی اسلام مہم میں بہت زیادہ شدت آ گئی تھی، جس کی وجہ سے برطانیہ جیسے ممالک میں اسلاموفوبیا نے جنم لیا۔

تاہم برطانوی مسلمانوں نے بھی مایوس ہونا منظور نہیں کیا، مقامی مسلمان مرد اور عورتوں نے ’امن کے لیے گلاب‘ نامی مہم شروع کی اور ٹریفلگر اسکوائر پر راہگیروں میں گلاب تقسیم کیے۔ پھولوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا پیغام بھی منسلک کیا گیا جس پر حضور اکرم ﷺ کی حدیث کے ساتھ بائبل سے یکساں اقتباسات لکھے ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -