تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکہ میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، اوباما

میری لینڈ: امریکی صدراوباما نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ امریکا میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ میری لینڈ کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمان امریکا کی ترقی میں اہم کردار رکھتے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما کواقتدار سے رُخصت ہوتے ہوئےمسلمانوں کی یاد آگئی اورمسجد جا پہنچے۔

بارک اوباما نےمیری لینڈ میں اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مورمسجد کا دورہ کیا اورمسلم کمیونٹی سے مُلاقات کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے صدراوباما نے اعتراف کیا کہ امریکہ میں مسلمانوں کوہراساں کیا جارہاہے، ناروا سلوک پرانہیں دُکھ ہے۔ امریکہ کی ترقی میں مسلمانوں کا اہم کردارہے۔

صدراوباما نے کہا کہ اکثرامریکی چند لوگوں کی غلط حرکتوں کواسلام اورمسلمانوں کے ساتھ جوڑدیتےہیں، داعش جیسی تنظیمیں اسلام کا غلط چہرہ پیش کررہی ہیں۔

 امریکی صدربراک اوباما نے سات سالہ دورحکومت میں پہلی بارکسی مسجد کا دورہ کیا۔ امریکی صدرکا خطاب سننے کیلئے مسلم خاندانوں کی بڑی تعداد میں مسجد میں موجود تھی۔

Comments

- Advertisement -