جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

مسجد اقصیٰ میں پابندیوں کے باوجود تراویح، مسلمانوں کا جم غفیر اُمڈ آیا

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں مسلمان پہلی تراویح کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیسے ہی رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کیا گیا تو فرزندان اسلام کے قدم خود بخود قبل اول کی جانب بڑھنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق نمازیوں نے قبلہ اول کے احاطوں کو بھی بھر دیا، مسجد کے اندر صفیں در صفیں بندھ گئیں، جبکہ سنہری گنبد والی ڈوم آف راک کے اطراف بھی عبادت گزاروں کی بہت بڑی تعداد پہنچ گئی۔ عشاء اور تراویح کی نماز کی امامت امام و خطیب شیخ یوسف ابو سنینہ نے کروائی۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے اس کے باوجود بھی غزہ کے زخم ابھی تازہ ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی کارروائیوں نے فلسطینیوں کو نئے امتحان میں مبتلا کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا

یروشلم گورنریٹ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی حکام رمضان کی تیاریوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مگر فرزندان اسلام پابندیوں کے باوجود بھی اللہ کے حضور حاضر ہورہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں