منگل, جون 16, 2026
اشتہار

’مسلمانوں کو کوئی حق نہیں ہے۔ ۔ ۔‘ آسام کے وزیراعلیٰ کی ہرزہ سرائی

اشتہار

حیرت انگیز

آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد مسلمانوں کو مخصوص کوٹہ فراہم کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ آسام بسوا سرما نے کہا کہ کرناٹک، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں مسلمانوں کو جو مخصوص کوٹہ (ریزرویشن) دیے گئے ہیں وہ بھی اگلے چند دنوں میں واپس لیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مخصوص کوٹہ (ریزرویشن) حاصل کرنے کا حق نہیں ہے اور جب تک بی جے پی موجود ہے تب تک انھیں یہ نہیں ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ دھرم (مذہب) کی بنیاد پر مسلمانوں کو مخصوص کوٹہ نہیں ملنا چاہیے وہ شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائبز کے لیے اور او بی سی کے لیے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں