تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مسلمان برطانیہ میں عطیات دینے والی سب سے بڑی کمیونٹی

ایک جانب بعض مسلمانوں کے با رے میں یہ تاثر دیا جا تا ہے کہ ان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے ہے لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مسلمان دنیا بھر میں سب سے زیادہ عطیات دینے والی کمیونٹی ہے.

برطانیہ میں کیجانے والی ایک تحقیق کے مطابق مذہبی اعتبار سے درجہ بندی کیجائے تو مسلمان سب سے زیادہ رقم بطور عطیہ دیتے ہیں، تحقیق میں جب برطانیہ میں مقیم مسلم کیمونٹی کی اوسط نکالی گئی تو معلوم ہوا کہ ہر مسلمان اوسطاً تین سو اکہتر پاؤنڈز بطور چیرٹی دیتا ہے.

ان کے مقابلے میں امیر سمجھے جانے والی کمیو نٹی یہودیوں میں عطیات دینے کی اوسط دو سو ستر پاؤنڈز ہے، اس طرح ان کا نمبر مسلمانوں کے بعد آتا ہے.

عیسائیوں کا نمبر تیسرا ہے عیسائیوں کی اوسط چیریٹی کی رقم ایک سو اٹھتر پاؤنڈز ہے۔

Comments

- Advertisement -