ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

امریکی مسلمانوں کا یہودی قبرستان کی مرمت کیلئے 91 ہزار ڈالر کا چندہ جمع

اشتہار

حیرت انگیز

میزوری : امریکی مسلمانوں نے یہودیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے91 ہزار ڈالر چندہ جمع کرلیا۔

امریکہ کی ریاست مزوری میں یہودی قبرستان کو تباہ کیےجانے کے بعد امریکی مسلمانوں نے قبرستان کی مرمت کیلئے چندہ مانگنے کی مہم کا آغاز کیا اور مسلمانوں کی جانب سے آن لائن 91 ہزارڈالر جمع کرلئے گئے۔

repair-post-2

اس پراجیکٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 20 ہزار ڈالر رقم مانگی تھی جبکہ ان کو چار گنا زیادہ رقم ملی ہے، فنڈ جمع کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ یہ رقم یہودی قبروں کی مرمت کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

repair-post-1

قبرستان کی مرمت کے لیے 3000افراد نے رقم بھیجی جو کہ95  ہزار ڈالر ہے۔اس اپیل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید رقم کے لیے اپیل جاری رکھیں گے تاکہ مزوری میں بتاہ کی گئی قبروں کی مرمت کے بعد یہ رقم امریکہ میں کہیں بھی تباہ کی گئیں یہودی قبروں کی مرمت کے کام آ سکیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مزوری کے شہر سینٹ لوئس میں یہودیوں کے قبرستان میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا تھا۔

repair-post-3

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور حملےجاری ہیں، کئی امریکی ریاستوں میں10 سے زائد یہودی مراکزپرحملے بھی ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں