جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

معروف ریسلر کا ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کا اعلان؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر عدیل عالم (مصطفیٰ علی) نے رنگ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر مصطفیٰ علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک پیغام ہے جو پرو ریسلنگ میں میرے خوابوں سے بہت بڑا ہے، لہٰذا میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریلیز کرنے کی درخواست کررہا ہوں۔

مصطفیٰ علی کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور ردعمل بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ ریسلر اسمیک ڈاؤن میں ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں، وہ ڈریم ویو ریسلنگ، ایلیٹ پرو ریسلنگ، فری لانس ریسلنگ، جرسی آل پرو ریسلنگ، مڈ ویسٹرن اسٹیٹس پرو ریسلنگ اور پروونگ گراؤنڈ پرو نامی کئی برانڈز میں چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں