The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسائل پیپلزپارٹی کے پیدا کردہ ہیں، پیپلزپارٹی کے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال سے کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول کی تقریر سے لگتا ہے ان کی جماعت نے کبھی حکمرانی نہیں کی، بلاول نے جھوٹ بول کر غلطی کردی کراچی والے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال سے پیپلزپارٹی نے سندھ والوں کو کچھ نہیں دیا، سندھ میں 12 سالوں سے 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، آج ایسا دور ہے تاریخ میں ایسا دور نہیں رہا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج عوام ملک چلانے والوں سے مایوس ہیں، حکمرانوں کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ حکمران بن گئے، اپوزیشن جماعتوں کا آپس میں الحاق ہوگیا اور نام پی ڈی ایم رکھا، پی ڈی ایم نے کراچی میں ایک بھی لفظ عوام یا مسائل پرنہیں بولا، پی ڈی ایم کا ایک ہی مطالبہ تھا اس کو اتارو اور ہمیں حکمران بنادو۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ وہ دورچلا گیا جب ایک کال پرشہر بند ہوجاتا تھا، وہ دور چلا گیا جب رحمان ملک کے ایک فون پربات مان لی جاتی تھی، اب پی ایس پی کراچی کے وارث ہیں اورمصطفیٰ کمال کا دور ہے، پیپلزپارٹی والوں تمہارے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں