The news is by your side.

Advertisement

آج کی پریس کانفرنس بڑی ہلچل والی ہوگی: مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی آج کراچی میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، مصطفیٰ کمال نے اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلچل مچنے والی ہے۔

 سابق سٹی ناظم نصطفیٰ کمال نے اے آروائی نیوز کے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس بڑی ہلچل والی ہوگی،  اللہ نے جو دماغ میں ڈالا ہے اس کا اعلان کریں گے۔

 انہوں نے انیس قائم خانی کے حوالے سے کہا کہ ’’انیس بھائی ساتھ ہیں اورخیریت سے ہیں‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ میرے پاس آئیں پھرخبر سنائیں گے۔

 مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج صبح چار بجےغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای اے 604 سے کراچی پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے دونوں رہنماء کراچی کے علاقے ڈیفنس کے علاقے خیابانِ سحرمیں سہہ پہر تین بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اورسینئررہنماء انیس قائم خانی آج اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مصطفیٰ کمال کراچی کے سابق سٹی ناظم رہے ہیں اور2011 میں سینٹ کے ممبربھی منتخب ہوئے تھے اوراگست 2013میں ملک چھوڑںے تک سینٹ کے ممبررہے تھے۔

سینئرتجزیہ نگاراوراے آروائی نیوز کے اینکرپرسن شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات متوقع طورپرپریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو بھی جائیں گے۔ ان کے ساتھ کئی اہم ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ہوں گے اور دونوں حضرات اہم معاملات اپنے ہاتھ میں لیں گے۔

شاہد مسعود کے مطابق دونوں شخصیات  لندن قیادت سے علیحدہ اپنے طورپرمتحدہ قومی مومنٹ میں اصلاحات کے لئے کاوشیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں