The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف نےاداروں کوبلیک میل کرنے کے لیے یہ بیان دیا: مصطفیٰ کمال

لگتا ہے کہ بادشاہ سلامت غصے میں ہیں کہ ان سے احتساب کیوں ہورہا ہے

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ادارے نواز شریف سے تفتیش کریں، شاہد خاقان عباسی کے پاس اب وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

پی ایس پی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان رد کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا.

عوام نے نوازشریف کا اصل چہرہ دیکھ لیا، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے، ایسے بیان پر کٹہرے میں لانا چاہیے.

مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ‌ کمال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اداروں کوبلیک میل کرنے کے لیے یہ بیان دیا، لگتا ہے کہ بادشاہ سلامت غصے میں ہیں کہ ان سے احتساب کیوں ہورہا ہے.

پی ایس پی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کے ادارےنوازشریف کوبٹھا کر پوچھ گچھ کریں، پتا کیا جائے کہ کن کن قومی رازوں پرسمجھوتا کیا گیا.

انھوں‌ نے کہا کہ نوازشریف نے بیان دے کراپنے کام بھی مٹی میں ملا دیے، اس بیان نے مسلم لیگ ن کے قائد کا نقاب اتار دیا.

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےکبھی کلبھوشن کا نام نہیں لیا، اچھا ہے کہ عوام نے نوازشریف کا اصل چہرہ دیکھ لیا، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے، ایسے بیان پر کٹہرے میں لانا چاہیے.

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں انتخابات میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے، فوج سیاسی مسائل کاحل نہیں، کراچی میں قیام امن میں سیکیورٹی اداروں کا بہت اہم کردارہے.


نواز شریف وہی کررہے ہیں جو میر جعفر نے ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا، فواد چوہدری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں