site
stats
پاکستان

امریکا دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی معلومات کا تبادلہ کرے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا قابلِ تشویش ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی معلومات کا تبادلہ کرے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام نے بے شمار قربانیاں دیں، ٹرمپ کا پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا قابلِ تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو امن کے لیے پاکستان کے کردار کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ٹرمپ انتظامیہ نے جن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا تذکرہ کیا اُن کی معلومات کا تبادلہ کرے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ امریکا بھارت کو ایشیاء میں اہم رول دینا چاہتا ہے جس سے پورے خطے کے امن کو خطرہ ہوگا۔

یاد رہے دو روز قبل ٹرمپ نے افغان اور ساؤتھ ایشیاء کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد اور بلاجواز الزامات عائد کیے تھے، امریکی صدر کے الزام پر آرمی چیف آف اسٹاف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں امداد کی ضرورت نہیں بلکہ ہمارے کردار کی تعریف کی جائے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top