ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

مصطفیٰ کمال نے ’ایم کیو ایم‘ پرپابندی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار پرسخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہماری زبان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے قائد کی زبان دیکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے فاروق ستار کے لئے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ خود دشمن ملک کے ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں‘‘۔

مصطفیٰ کمال نے ایک بارپھر سابقہ الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ’’الطاف حسین ریکارڈڈ انٹرویو میں را سے تعلقات کا اعتراف کرچکے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرسے تعلقات رکھنے والی جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے۔

مصطفیٰ کمال نے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ خود بتائیں کہ اگر کسی بھارتی شخص کے پاکستانی ایجنسی کے ساتھ تعلقات ہوں تو بھارتی حکومت بھی کیا ایسا ہی ردعمل دیتی جیسا کہ پاکستانی حکومت دے رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران حیدرآباد اور میرپور خاص کا دوبارہ دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں