The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس اقدامات، مصطفیٰ کمال نے حکومت کو تعاون کی پیش کش کردی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کے حوالے سے اگر حکومت کو ہماری ضرورت ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے، ہم سب کو مل کر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو ہم مل کر ہی شکست دے سکتے ہیں، اس وقت ہمیں ذخیرہ اندوزی کرنے کے بجائے دوسروں کا احساس کرنا چاہیے تاکہ یومیہ اجرت کمانے والے کو بھی بروقت راشن اور ضرورت کا سامان مل سکے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر سندھ حکومت کی کارکردگی کو 10 میں‌ سے 8، خیبرپختونخواہ کو چار، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کو پانچ پانچ نمبر دوں گا۔

مزید پڑھیں: کرونا کا وار، پاکستان میں 2 اموات کی تصدیق، متاثر افراد کی تعداد 292 تک پہنچ گئی

مصطفیٰ کمال نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو اپنے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہاگر ہماری ضرورت ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں، کرونا کے خلاف ہم حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد ہم زیادہ مضبوط ہوکر کھڑے ہوئے ہیں، ہم نے خواتین کا جلسہ کیا، لاڑکانہ میں کامیاب جلسہ کیا، عوام اب ہماری طرف ہی دیکھ رہے ہیں، مقامی و صوبائی حکومتوں کی نااہلی ہمیں مزید مضبوط کررہی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں