پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں غیرجمہوری رویہ اپنایا جارہا ہے۔ ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چند لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کافیصلہ کررہے ہیں۔

بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں تاخیرکی جارہی ہے، سندھ کا 8 کھرب روپے کا بجٹ چند وزرا خرچ کریں گے۔ صوبائی حکومت کا کام پیسوں کی نگرانی کرنا ہے یہاں پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر نہیں لگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے لوگوں کے جو حالات تھے آج اس سے بھی بدتر ہوگئے ہیں کیونکہ اب لوگ وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے اس لیے تمام صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن میں اپنی رجسٹریشن کروالی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوری دور میں غیر جمہوری رویہ اپنا یا جارہا ہے،جس سے تاثر ابھررہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بد دلی سے کرائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دارالخلافہ کا کیا حال ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، سیکڑوں میل دور بیٹھ کرلوگوں کی قسمت کے فیصلے کیے جارہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں