اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل ختم کردی ہے، میڈیکل ٹیسٹ میں آؤٹ آف سلیبس پرچے کا تنازع ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں کے وی سیزکی مشاورت سے میڈیکل ٹیسٹ کاایک ہی سوال نامہ تیار کیا ہے۔
میڈیکل ٹیسٹ میں آؤٹ آف سلیبس پرچے کا تنازع ختم ہوگیا ہے اور میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی ایک بڑی مشکل ختم کردی ہے۔
3 ہزارسوالات کا بینک بنایا، ہر صوبے کو تین تین سوالنامے ملیں گے اور ہر صوبہ 3 میں سے اپنی مرضی کا کوئی پیپر لے سکتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پی یم ڈی سے کا اختیار سلیبس اور پیپر بینک بنانے تک ہے تاہم میڈیکل ٹیسٹ کا پیپر لیک ہوا تو متعلقہ صوبہ ذمہ دار ہوگا۔
مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ 2025 کے پیپرز کا پری ہاک تجزیہ لازمی قرار
خیال رہے ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، امتحان کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم، ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا اور امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈنیٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) براہِ راست منتظم نہیں تاہم پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


