ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی پیدا کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی بھی بڑا چیلنج ہے، ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی پیدا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہ حکومت شہریوں کو بیماریوں سے بچانے اور ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ "احتیاط علاج سے بہتر ہے” کا اصول ہماری صحت پالیسی کا بنیادی محور ہے کیونکہ صحت مند شہری ہی ایک فعال اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے تشویشناک اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ملک کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد افراد ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں، جس پر فوری اور ہنگامی کنٹرول کی ضرورت ہے۔

شہریوں پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے بعد علاج پر انحصار کرنے کے بجائے بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مہلک اور دائمی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

آبادی میں تیز رفتار اضافہ بڑا چیلنج: مصطفیٰ کمال نے بڑھتی ہوئی آبادی کو صحت کے شعبے پر سب سے بڑا دباؤ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ کی کل آبادی کے برابر اپنے ملک میں نئی آبادی کا اضافہ کر رہے ہیں، جو ایک انتہائی سنگین اور درپیش چیلنج ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صحت کے موجودہ بنیادی ڈھانچے اور ہسپتالوں کے انتظامی نظام کو جدید اور موثر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ عوام کو معیارِ زندگی کے مطابق طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں